زمان و مکان
معنی
١ - وقت اور جگہ، حالات و واقعات، گرد و پیش، اصول فلسفہ کو ہر مادی چیز کے لیے زمانہ اور مقام ضروری ہے اور ان کے بغیر کوئی مادہ نہیں پایا جاتا۔ "اب زمان و مکان، حیات و کائنات، فلسفہ و اخلاق . کوئی ایسا موضوع نہیں جو غزل کے دائرے سے باہر ہو۔" ( ١٩٨٨ء، افکار، کراچی، مارچ، ٢٤ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'زمان' کے آخر پر 'و' بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم 'مکان' لگانے سے مرکب عطفی 'زمان و مکان' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٣ء کو "سیف و سبو" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں